حیدرآباد ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شرجیل کھرل حیدرآباد رینج نے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر حیدرآباد رینج میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شرجیل کھرل حیدرآبار رینج نے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر حیدرآباد رینج میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے رینج کے تمام ایس پیز کو فول پروف حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے،قانون کی بالادستی اور مذہبی رواداری کو ہر صورت قائم رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈی آئی جی پی نے مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ چہلم شہدائے کربلا کے حوالے سے کئے جانے والے حفاظتی انتظامات کے تحت جلوسوں کی گزرگاہوں، مجالس،اور امام بارگاہوں کے اطراف سادہ و باوردی پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں۔
ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے کہا کہ گشت،اسنیپ چیکنگ،سرپرائز چیکنگ،ناکہ بندی،پکٹنگ سمیت تمام جملہ حفاظتی انتظامات کو انتہائی ٹھوس،اور غیر معمولی بنایا جائے۔
ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے مزید ہدایت دی کہ مشتبہ افراد،مشکوک اور لاوارث اشیاء اور لاوارث کار اور موٹر سائیکل کی کڑی نگرانی کے نظام کو مذید موثر بنایا جائے۔
مساجد،مجالس،گنجان مارکیٹوں،امام بارگاہوں،
عوامی مقامات،پر موٹر سائیکل سوار پولیس دستوں کے گشت میں اضافہ کیا جائے۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں