بہاولنگر ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا
اس موقع پر سی او ہیلتھ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال اور متعلقہ افسران و اسٹاف موجود تھے ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی جسمانی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاو کی حفاظتی ویکسین پلوائیں۔20 ستمبر سے 24 ستمبر کے دوران انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 20 ستمبر سے 22 ستمبر کے دوران انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی 23 ستمبر سے 24 ستمبر تک کی جائے گی۔ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے پانچ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین دی جائے گی۔اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 1376 ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی اور ان میں 126 فکسڈ، اور 1169 موبائل اور 81 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔











