بہاولنگر(محمد ریاض)میونسپل کمیٹی کے عملہ سیوریج کی غفلت و لاپرواہی نے نئی آبادی قریش کالونی میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے پروگرام”خدمت آپکی دہلیز پر“کو ناکام بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ہے۔
آفیسران میونسپل کمیٹی اے سی کمروں میں خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف-علاقہ مکینوں کا ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کو نئی آبادی قریش کالونی کا وزٹ کرنے کا مطالبہ-
تفصیلات کے مطابق جہاں ایک طرف ضلعی انتظامیہ کی طرف سے محلق بیماریوں سے بچاؤ کے سیمینار منعقد کئے جاتے ہیں تو دوسری طرف نئی آبادی قریش کالونی کی مختلف گلیاں میونسپل کمیٹی کے عملہ سیوریج کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔جس سے ناکہ صرف محلے میں بدبو اور تعفن پھیلا ہوا ہے بلکہ مچھروں کی افزائش میں بھی دن بہ دن شدید اضافہ ہو رہا ہے جو کہ محلق بیماریوں میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔جبکہ گلیوں میں کھڑے پانی کی وجہ سے عورتوں بچوں اور بزرگوں کے ساتھ ساتھ گزرنے والے راہگیروں کو بھی مسلسل پریشانی کا سامنا ہے۔علاقہ مکینوں رانا اکرام عاشق علی زاہد سعید و دیگر کا کہنا ہے کہ نئی آبادی قریش کالونی میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے پروگرام”خدمت آپکی دہلیز پر“کو میونسپل کمیٹی کے عملہ سیوریج نے مکمل ناکام بنا دیا ہے۔افسران میونسپل کمیٹی اپنے اے سی والے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نوٹس لیتے ہوئے علاقہ مذکورہ کا وزٹ کریں۔









