بہاولنگر(محمد ریاض)ضلعی پولیس کی بدنام زمانہ عادی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں،سمیرا عرف گڑیا اور محمد توصیف گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے 6ولایتی شراب کی بوتلوں سمیت بھاری مقدار میں دیسی شراب اور 2کلو 220گرام چرس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد ظفر بزدار کی ہدایت پر ضلعی پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں میں مصروف ہے۔ضلعی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کوگرفتار کیا۔ ایگل سکوارڈ کی نشاندہی پر تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر نے ایس ایچ تھانہ اور ہمراہ ایگل سکوارڈ کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد توصیف ولد محمد صغیر قوم رحمانی سکنہ ریلوے کالونی کو گرفتار کر کے قبضہ سے 6ولایتی شراب کی بوتلوں سمیت بھاری مقدار میں شراب برآمد کی۔ اسی طرح تھانہ فورٹ عباس نے مخبر کی اطلاع پر ریلوے اسٹیشن فورٹ عباس پر کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ عادی منشیات فروش سمیرا عرف گڑیا زوجہ محمد ارشد قوم سیال سکنہ عبداللہ ٹاؤن کو گرفتار کیا۔ملزمہ کے قبضہ سے 2220گرام چرس،وٹک رقم 2000روپے اور ایک موبائل فون برآمد کیا۔ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او محمد ظفر بزدار کا کہنا تھا کہ منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو نشے کی صورت میں زہر سپلائی کر رہے ہیں۔ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ضلع بہاولنگر کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔عوام کو بھی چاہیے کہ منشیات فروشوں سے متعلق اطلاع دیکر پولیس کا ساتھ دیں۔









