ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال احمد ارسلان ملک نے کہا ہے مظلوم کو بروقت انصاف کی فراہمی اور محکمہ سے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے
آئی جی پنجاب راو سردار علی کی گائیڈ لائنز اور پالیسی پر سو فیصد عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا مقدمات کے اندراج میں تاخیر اور غیر ضروری التوا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس اوکاڑہ میں کھلی کچہری کے شرکا سے خطاب اور پولیس افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ فیصل شہزاد،ایس پی انویسٹی گیشن محمد عبداللہ لک اور اے ایس پی رحمت اللہ بھی موجود تھے سائلوں کی درخواستوں پر ریجنل پولیس آفیسر نے موقع پر احکامات صادر کیے کھلی کچہری میں ایک خاتون سائلہ نے اپنی اولاد کی جانب سے ناروا سلوک اور گھر سے نکالنے کی درخواست پر سخت نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس اسٹیشن افسران کو حکم دیا کہ اس خاتون کی درخواست پر نئے قانون پیرنٹس پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم صادر کیا آر پی او احمد ارسلان ملک نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے قانون شکنی کرنے والے عناصر کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا دریں اثناء آر پی او ساہیوال احمد ارسلان ملک نے ڈی ایس پی دیپالپور آفس کا وزٹ کیا اور یہاں دیپالپور سرکل کے ایس ایچ اوز کو آئی جی پنجاب راو سردار علی کی پالیسی گائیڈ لائنز کے حوالے سے من و عن عمل درآمد کے احکامات صادر کیے آر پی او ساہیوال احمد ارسلان ملک کا کہنا تھا کہ پالیسی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کے حوالے سے کسی کوتاہی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔










