بہاولنگر(محمد ریاض)تھانہ مدرسہ پولیس کی بروقت کاروائی،مغویہ بازیاب،قتل کا مرکزی ملزم سردار عرف سرداری گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ مدرسہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر محمد ظفر بزدار نے لڑکی کے اغواہ کے دوران لڑکی کے بھائی کی مزاحمت پر قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے مقدمہ کا اندراج کر کے مغویہ اور ملزمان کی تلاش کے لیے ایس پی انوسٹی گیشن فاروق انور کی سربراہی میں سپیشل ٹیمز تشکیل دیں۔ پولیس ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزم سردار عرف سرداری ولد نور محمد قوم لکھوکا سکنہ بلاڑہ لکھوکا کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔دوران انٹیروگیشن پولیس نے ملزم کے انکشاف و نشاندہی پر مغویہ (پ)کو بازیاب کروا کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔مغویہ(پ)نے بتایا کہ ملزم سردار عرف سرداری نے مجھ سے زبردستی زناء حرام کیا۔ملزم کے خلاف376ت پ بھی ایزاد کر دیا گیا ہے۔ملزم کو پابند سلاسل کر کے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے اس شاندار کاروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ ضلعی پولیس کی اولین ترجیح ہے









