ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود کا ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود کا ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ

ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک کے ہمراہ پولیس افسران سے میٹنگ،کرائم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی
جھنگ(رپورٹر شہزاد مغل) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود نے ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ کیا۔RPO فیصل آباد نے اپنے دورہ جھنگ میں ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک کے ہمراہ پولیس افسران سے میٹنگ کی۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود نے ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ کیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفس پہنچنے پر جھنگ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آرنر پیش کیا۔آر پی او فیصل آباد نے ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک کے ہمراہ پولیس افسران سے میٹنگ کی، میٹنگ میں رانا خالد رشید ایس پی انسوسٹی گیشن جھنگ، جملہDSP/SDPOs، جملہSHOs و انچارج برانچز نے شرکت کی۔آر پی او فیصل آباد نے سرکل افسران و SHOs کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا آپ سب فرض کی بجاآوری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی پراگریس کو مزید بہتر بنائیں اور اپنے فرائض نہایت ایمانداری اور محنت سے ادا کریں،سنگین مقدمات کی تفتیش بروقت مکمل کی جائے،اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انکے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں,کرپشن کرنے اور کار سرکار میں دلچسپی نہ لینے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔آر پی او فیصل آباد نے ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک کے ہمراہ پولیس لائن کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء پولیس جھنگ کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔آر پی او فیصل آباد نے پولیس افسران کیلئے تعمیر کئے گئے کیفیٹیریا پولیس لائن کا افتتاح کیا اور سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں