لاہور 06 ستمبر
الحمراء/ملی نغمے
الحمراء نے یوم دفاع کو بہادر سپوتوں کے نام کر دیا،معروف گلوکار حامد علی خان کی متاثر کن پرفارمنس،الحمراء فیس بک پر لائیو نشر کی گئی۔
ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اعجازاحمد منہاس کی خصوصی شرکت،فنکاروں کی بھرپور داد دی،الحمراء نے فن کے ذریعے جذبہ حب الوطنی بڑھایا۔
الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے نوجوان آرٹسٹوں و اساتذہ نے بھی پروگرام میں اپنے فن کامظاہر ہ کیا۔
اس موقع پر مقابلہ مصوری بھی منعقد کی گیا جس میں نوجوان مصوروں نے اپنے ہیروز کے پوٹریٹ بنائے۔
ہماری بہادر سپوت شجاعت کی علامت ہیں،یہ جذبہ اسی طرح قائم رہے گا،شہداء نے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کیں۔اعجاز احمد
آرٹ کے میدان میں ملکی اقدار کا تحفظ کر رہے ہیں،نئی نسل کو اپنے ہیروز کی خدمات سے آگاہ کرتے رہیں گے۔ اعجاز احمد منہاس
الحمراء ہر اہم دن کے موقع پر بڑھ چڑھ کر اپنے کردار ادا کرتا ہے،اپنے فرض نبھاتے رہیں گے۔ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی
حامد علی خان کی گائیکی کو عوام کی بڑی تعدادنے فیس بک پر دیکھا اور بھرپور سراہا۔ترجمان الحمراء
٭٭٭٭٭٭٭









