جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں۔عوام کو چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع پولیس کو دیں- ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں۔عوام کو چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع پولیس کو دیں- ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

بہاولنگر(محمد ریاض)ضلعی پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کامیاب کاروائیاں، بعمری8/9سالہ بچے کے ساتھ خلاف وضع فطری کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،اور 5 اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے علاقہ تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں میں شادی کی تقریب میں آئے بعمری8/9سالہ بچے کے ساتھ خلاف وضع فطری کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں کو ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں کی سربراہی اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد امیر نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو چند گھنٹوں کے قلیل وقت میں گرفتار کرلیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔اسی طرح اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ ناجائز رکھنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے 2ریوالور 32بور اور3پسٹل 30بور برآمد کرلیے گئے۔ملزمان میں تسلیم ارشد،محمد طاہر،علی اعجاز، محمد احمد اور محمد زیشان شامل ہیں۔ملزمان کو پابند سلاسل کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں۔عوام کو بھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع پولیس کو دیں۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں