عوام کو انصاف کی فراہمی اب ان کی دہلیز پر ممکن ہوگی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر
بہاولنگر(زبیر سلیم)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کا سرکل چشتیاں بلدیہ ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب جناب عثمان بزدار کی ہدایت اور آئی جی پنجاب انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں میں ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار نے سرکل چشتیاں بلدیہ ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔اوپن ڈور پالیسی کے تحت تھانہ جات و سرکل ہائے میں جاکر کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے۔میرے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بہاولنگر نے چشتیاں بلدیہ ہال کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ میرے دروازے ہر عام آدمی کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔کھلی کچہری میں ڈی ایس پی چشتیاں محمد ارشد،ایس ایچ اوز اور میڈیا کے نمائیندگان بھی موجود تھے۔ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری میں موجود تمام شہریوں کی درخواستوں کا بطور تفصیلی جائزہ لیا اور ان کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کر دیئے جبکہ پیچیدہ معاملات کے حل کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے کے میرٹ پر تفتیش یقینی بناکر جلد از جلد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ شہریوں کے مسائل اور شکایات کے حل اور عوام الناس کو بلا رکاوٹ،فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔جہاں پر ان کے مسائل کی داد رسی کیلئے فوری احکامات جاری کیے جارہے ہیں۔کھلی کچہری میں موجود شرکاء نے ڈی پی او بہاولنگر کے اس اقدام کو سراہا۔ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی اب ان کی دہلیز پر ممکن ہوگی۔









