وزیراعظم پاکستان کے ویژن نئے پاکستان کے مطابق انشاء اللہ بہاولنگر کی پسماندگی کو ختم کریں گے

وزیراعظم پاکستان کے ویژن نئے پاکستان کے مطابق انشاء اللہ بہاولنگر کی پسماندگی کو ختم کریں گے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی شوکت علی لالیکا سے خصوصی گفتگو

بہاولنگر(محمد ریاض)صوبائی وزیر عشر و زکوٰۃ میاں شوکت علی کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے اہم ملاقات پارٹی منشور کے حوالے سے تبادلہ خیال صوبائی وزیر کی اظہار پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بہت جلد بہاولنگر تشریف لا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق
صوبائی وزیر عشر و زکوٰۃ میاں شوکت علی لالیکا کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے خصوصی ملاقات یاد رہے یہ پرسنل ملاقات گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی اور بہت طویل گفتگو ہوئی پارٹی منشور سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال اور بہاولنگر کے فلاحی و ترقیاتی منصوبہ جات بھی زیر غور رہے اس موقع پر صوبائی وزیر عشر و زکوٰۃ میاں شوکت علی لالیکا کے معاون خصوصی ڈاکٹر مظہر حسین چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر عشر و زکوٰۃ میاں شوکت علی لالیکا کے اظہار پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ میں بہت جلد بہاولنگر کا وزٹ کروں گا۔اور صوبائی وزیر عشر زکوٰۃ میاں شوکت علی لالیکا کے توسط سے فلٹر پلانٹس کے افتتاح کرونگا انہوں نے مزید کہا کے یونیورسٹی آف بہاولنگر,اور دیگر فلاحی و ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا وزیراعظم پاکستان کے ویژن نئے پاکستان کے مطابق انشاء اللہ بہاولنگر کی پسماندگی کو ختم کریں گے۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں