خواتین کے مسائل صرف لیڈیز پولیس اہلکاران کے توسط سے ان کی دہلیز پر ہی حل ہونگے- ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

‘

خواتین کے مسائل صرف لیڈیز پولیس اہلکاران کے توسط سے ان کی دہلیز پر ہی حل ہونگے-
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر
ؔبہاولنگر(محمد ریاض)آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے مطابق ڈی پی او آفس بہاولنگر میں اینٹی وویمن حراسمنٹ و وائیلنس سیل کا قیام۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی صاحب کی ہدایات کے مطابق ڈی پی او آفس بہاولنگر میں اینٹی وویمن حراسمنٹ سیل قائم کر دیا گیا اور ضلع بھر میں لیڈیز وکٹم سپورٹ آفیسرز تعینات کر دی گئیں جو خواتین سے متعلق ہراسگی اور تشدد کی شکایات پر فوری قانونی کاروائی،فوری طور پر اندراج مقدمہ،تفتیش تکمیل اور ملزم کے چالان ہونے تک درخواست دہندہ سے رابطہ میں رہیں گی۔یہ سیل 24 گھنٹے بلا تعطیل کام کرے گا اور اسکی براہ راست نگرانی ڈی پی او بہاولنگر کریں گے۔خواتین کی شکایات پر زناء،اقدام زناء، وائیلنس،ہراسگی،تشدد اور دیگر معاملات پر فوری کاروائی کی جائیگی۔اور یہ سیل اخلاقی و قانونی سپورٹ مہیا کریگا۔اس کے علاوہ خواتین شہریوں کی درخواستوں پر فوری ایکشن لیتے ہوئے رپورٹ پیش کریں گی جس پر ڈی پی او قانونی کاروائی کے لیے متعلقہ پولیس اسٹیشن کو احکامات جاری کریگا۔اس موقع پر ڈی پی او محمد ظفر بزدار نے اپنے پیٖغام میں کہا کہ خواتین کے مسائل صرف لیڈیز پولیس اہلکاران کے توسط سے ان کی دہلیز پر ہی حل ہونگے،خواتین شہری کسی بھی مسئلے یا شکایت کی اطلاع وویمن سیفٹی ایپ یا پکار 15
(0639240051)
(0639240062)
(0632277726)
پر دے سکتی ہیں، جس پر فی الفور ایکشن کیا جاے گا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں