کرونا سے محفوظ رہنے کے لئے کرونا ویکسینیشن کرائی جائے اس سلسلہ میں غفلت نہ برتی جائے-شفقت اللہ مشتاق
بہاول نگر(محمد ریاض)ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں عالمی وبا کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر محکمہ ہیلتھ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ کی جاری کردہ احکامات کی روشنی میں تمام محکموں بشمول ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئےہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ کرونا سے محفوظ رہنے کے لئے کرونا ویکسینیشن کرائی جائے اس سلسلہ میں غفلت نہ برتی جائے۔









