چشتیاں میں پٹرول پمپ مالکان دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے لگے

چشتیاں میں پٹرول پمپ مالکان دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے لگے مقدار میں کمی اور اوگرا ریٹس سے زیادہ قیمت وصول کرنے لگے جبکہ انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف جبکہ پیغمبر دو جہاں (صلی اللہ علیہ و آلہ) فرماتے ہیں کہ جو شخص ناپنے تولنے میں خیانت کرے گا اس کو دوزخ کے نچلے طبقہ میں ڈال دیا جائے گا جہاں اس کی جگہ آگ کے دو پہارڑوں کے درمیان ہوگی تفصیلات کے مطابق
جہاں ایک طرف حکومت کی جانب سے آئے روز پٹرول وڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا جا رہا ھے وھیں پر انتظامیہ کے آشرباد سے پٹرول پمپس مالکان اوگرا کے ریٹس کی خلاف ورزی بھی کر رھے ھیں اور پیمانے کے مطابق مقدار میں کمی کی شکایات بھی موصول ھو رھی ھیں آج ایک شہری کو المدینہ پٹرول پمپ ڈاھرانوالا موڑ پر مبینہ طور ڈیزل ڈلوانے پر شک گزرا کہ کم مقدار ھے جب پیمانہ چیک کرنے کا کہا گیا تو موصوف آپے سے باہر ھو گئے بار بار اسرار کرنے پر پیمانہ چیک کیا تو 4 پوائنٹس کم نکلا جس کی ویڈیو سچ نیوز ایچ ڈی نے حاصل کر لی مقدار کی کمی پر شہریوں میں شدید تشویش پائی گئی کہ مین روڑ پر اس پمپ پر روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں لیٹر پٹرول اور ڈیزل سیل ھو رہا ھے اس طرح کم مقدار فیول کا ھونا انتظامیہ کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں شہریوں نے ڈی سی او بہاولنگر سے اپیل کی ھے کہ اس واقع کا ازخود نوٹس لیں کیونکہ اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں خاموش تماشائی بنے ھوئے ھے یہ معلوم نہیں کہ پیسے کی چمک ھے یا کچھ اور پٹرول پمپس کو چیک کرنے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور ڈی سی او بہاولنگر سے مطالبہ کیا ھے کہ المدینہ پٹرول پمپ ڈاھرانوالا موڑ کو فلفور سیل کیا جائے

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں