بہاولنگر(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن گرین اینڈ کلین کو کامیاب بنانے کے لیے ٹائیگر فورس کے اشتراک سے آج حیدر سٹیڈیم بہاولنگر میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر یاسمین نے شجرکاری مہم کا آغاز کیا-تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن گرین اینڈ کلین کو کامیاب بنانے کے لیے ٹائیگر فورس کے اشتراک سے آج حیدر سٹیڈیم بہاولنگر میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر یاسمین نے شجرکاری مہم کا آغاز کیا-جس میں ٹائیگر فورس کے ڈسٹرکٹ کیپٹن راؤ نعمان ڈسٹرکٹ وائس کیپٹن جاوید اقبال لشاری اور سینئر ممبران ٹائیگر فورس رانا رحمان رانا وحید احمد چوہان میڈیا پرسن ڈی جے بخاری نے بھی شجرکاری مہم میں شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر یاسمین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک کو کلین اینڈ گرین بنانا ہے-مون سون شجرکاری کے موقع پر پودے لگائے جائیں تاکہ ماحول سرسبز و شاداب ہو اور فضا معطر رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پودے ہمیں آکسیجن فراہم کرتے ہیں پودوں کی باقاعدگی سے دیکھ بھال اور آبیاری کی جائے-اس موقع پر تحصیل سپورٹس آفیسر عظمی بشیر پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ صدر صدف سردار بھی موجود تھیں










