حیدرآباد بی سیکشن پولیس کی کاروائی موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار

حیدرآباد بی سیکشن پولیس کی کاروائی موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار, مسروقہ موٹرسائیکل برآمدایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے B-سیکشن پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری
تھانہ B-سیکشن ایس ایچ او سب انسپیکٹر ذوالفقار آرائیں کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی شہری محمد محسن ملک نے تھانہ حاضر ہوکر شکایت درج کروائی کہ نامعلوم ملزم تھانہ حدود بلال مسجد بچاؤ بند سے اسکی موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے ہیں, B-سیکشن پولیس نے اس واردات کا مقدمہ 92/2021 زیر دفعہ 381-A تعزیرات پاکستان کے تحت فریادی کی مدعیت میں درج کرکے تفتیش شروع کردی
ایس ایچ او B-سیکشن نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ مخفی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم اویس ولد علی نواز خانزادہ کو گرفتار کرلیا
گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش میں خود کو موٹرسائیکل چور گینگ کا کارندہ ظاہر کرتے ہوئے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا گرفتار ملزم کی نشاندہی پر چوری شدہ موٹرسائیکل HAD-2929,ماڈل 2009 برآمد کرلی گئی گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں