رحیم یار خان پودے لگانا اور بلڈ عطیہ کرنا صدقہ جاریہ اور بہترین نیکی ہے
رحیم یار خان ترنڈہ محمد پناہ کی سماجی تنظیم خدمت خلق کی طرف سے دھارے اوٹ،ملک پور،ترک اڈہ،کے مختلف علاقوں میں شجرکاری مہم کے دوران کافی تعداد میں پودے لگاۓ گٸے صدقہ جاریہ بلڈ سوساٸٹی ترنڈہ محمد پناہ کی طرف سے بلڈ ڈونیشن کے حوالے سے پیغام بھی دیا گیا اس موقع پر سردار مشکور خان جتوٸی،اور ماسٹر محمد ریاض خان جتوٸی،نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ پودے لگانا اور ضرورت مندوں کے لیے بلڈ کا عطیہ دینا عظیم صدقہ جاریہ ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز وشاداب پاکستان بنانا بہت ضروری ہے اس موقع پر سردار دودے خان،ڈاکٹر محمد اسماعیل بھٹہ،ملک محمد اصغر،عاکف اجمل انصاری،ارشد خان،فیاض خان،عبدالقادر خان،حسن خان،صابر خان،احسن نذیر،حامد شاہ،ماجد انصاری،ملک تاج محمد،آفتاب شاہ،ودیگر بہت سے ساتھیوں نے شجرکاری ومیٹنگ میں شرکت کی،موجودہ
میٹنگ میں متفقہ فیصلہ کے مطابق ابراہیم خان ایڈوکیٹ کی دعوت کو قبول کرتے ہوۓ آنے والی شجرکاری مہم،سردار امین خان زمیندار اعلی نوروالہ اور ابراہیم خان ایڈوکیٹ کے خصوصی تعاون سے یونین کونسل نوروالہ سے شجر کاری کا بہترین آغاز کیا جاۓ گا جس میں کافی تعداد میں پودے لگاۓ جاٸیں گے اس کے ساتھ ساتھ بلڈ ڈونیشن کے حوالے سے بھی آگاہی مہم چلاٸی جاۓ گی









