عوام ایسے عناصر کو مسترد کردیں جو پانچ سال بعد الیکشن میں ووٹ لینے کے بعد کہیں دستیاب نہیں ہوتے ، نواحی آبادیوں میں تعمیر وترقی کے حوالے سے صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا زاتی دلچسپی لے رہے ہیں- میاں انعام لالیکا
بہاولنگر (محمد ریاض) پاکستان میں اقلیتوں سمیت خواتین کو حقوق حاصل ہیں ،تحریک انصاف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، افغان عوام کی رائے کا احترام کرنا ہوگا،افغان تصفیہ کے لئے وزیراعظم کا کردار قابل تحسین ہے ، ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا کے معاون خاص میاں انعام لالیکا ، ڈاکٹر مظہر حسین چوہدری نے مختلف وفود ، شخصیات اور دھڑوں کے زمہ داران سے ملاقاتیں کرتے ہوئے کیا میاں انعام لالیکا نے بہاولنگر سٹی میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گروپ نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا، عوام ایسے عناصر کو مسترد کردیں جو پانچ سال بعد الیکشن میں ووٹ لینے کے بعد کہیں دستیاب نہیں ہوتے ، نواحی آبادیوں میں تعمیر وترقی کے حوالے سے صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا زاتی دلچسپی لے رہے ہیں ، ڈاکٹر مظہر حسین چوہدری نے کہا کہ صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا کی زیرنگرانی میونسپل کمیٹی شہر کی خوبصورتی، تعمیر و ترقی کے لئے منصوبہ بندی کرچکی ہے اربوں روپے کے منصوبے بہاولنگر شہر کی تعمیر وترقی میں معاون ثابت ہونگے ۔ میاں انعام لالیکا نے میاں عمر زمان لالیکا کے ہمراہ حسین اباد ، حیدر اسٹیڈیم بہاولنگر میں بھی خطاب کیا









