جلوس و مجالس کی انتظامیہ وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں اور قیام امن کے لئے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مستحکم تعاون کو یقینی بنایا جائے- شفقت اللہ مشتاق
بہاولنگر (محمد ریاض)ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بردار نے ضلع بہاولنگر اور تحصیل چشتیاں کا دورہ کیا. اس دوران انہوں نے 7 محرم کے جلوس روٹس و مجالس مقامات کا دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر عثمان منیر بخاری، اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں محمد اکمل ، سمیت متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف، منتظمین جلوس و مجالس، ممبران امن کمیٹی اور انجمن تاجران کے نمائندگان بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق اور ڈی پی اومحمد ظفر بزدار نے تمام جلوس روٹس اور مجالس مقامات پر صفائی اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع بہاولنگر کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہے۔ضلعی انتظامیہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق محرم الحرام میں قیام امن اور روٹس کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جلوس و مجالس کی انتظامیہ وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں اور قیام امن کے لئے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مستحکم تعاون کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے دونوں تحصیلوں میں اے کیٹگری کے محرم جلوس کے راستوں،مجالس مقامات اورامام بارگاہوں کا دورہ کیا انہوں نے مقامی انتظامیہ کو عزاداروں کی فول پروف سیکورٹی سمیت صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔









