محرم ایام میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے اور محرم جلوس روٹس اور مجالس مقامات پر پولیس فورس تعینات ہے- ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

بہاولنگر(محمد ریاض) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شفقت اللہ مشتاق نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کے ہمراہ فورٹ عباس اور کھچی والا کا دورہ کیا. انہوں نے محرم الحرام کے روٹس کا معائنہ کیا. متعلقہ محکموں کے افسران ہمراہ تھے. ڈپٹی کمشنر نے محرم جلوس روٹس کی مرمت ،لائٹنگ اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا. انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران وسٹاف اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے جلوس روٹس اور مجالس مقامات کا معائنہ کیا. انہوں نے کہا محرم ایام میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے اور محرم جلوس روٹس اور مجالس مقامات پر پولیس فورس تعینات ہے.









