چشتیاں جشن آزادی کے موقع پر سنٹرل پارک چشتیاں میں پاکستان کا قومی کھیل ہاکی کا فائنل میچ

چشتیاں(محمد زبیر سلیم نمائندہ)جشن آزادی کے موقع پر سنٹرل پارک چشتیاں میں پاکستان کا قومی کھیل ہاکی کا فائنل میچ جس میں مرکزی انجمن تاجران رانا اظہر جنرل سیکرٹری طاہر اشرف سیفی ،اور صدر فارمیسی اینڈ میڈیکل سٹور ایسوسی ایشن چشتیاں میاں عمران حنیف کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے، جس ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال غیر آباد ہوتے ہیں، ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران رانا اظہر نے جشن آزادی کے موقع منعقد ہونے والے ہاکی میچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔رانا اظہر نےکہا کہ کھیل اور ورزش جسمانی صحت کے لیے ضروری ہیں، جسم مضبوط ہو گا تو دماغ بھی صحت مند اور توانا ہو گا جس کی وجہ سے انسان کی سوچ مثبت ہو گی اور وہ معاشرے میں اپنا فعال کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک بہتریں اتھلیٹ رہ چکے ہیں اور ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتے ہیں تفصیلات کے مطابق ہاکی کا فائنل میچ سنٹرل پارک چشتیاں منعقد ھوا جس میں صدر مرکزی انجمن تاجران رانا اظہر جنرل سیکرٹری طاہر اشرف سیفی اور صدر فارمیسی اینڈ میڈیکل سٹور ایسوسی ایشن چشتیاں میاں عمران حنیف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی میچ کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ان کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات تقسیم کئے

Share This News With Fiends

2 تبصرے “چشتیاں جشن آزادی کے موقع پر سنٹرل پارک چشتیاں میں پاکستان کا قومی کھیل ہاکی کا فائنل میچ”

اپنا تبصرہ بھیجیں