بہاولنگر(محمد ریاض)صوبائی وزیر زکوۃ و عشر میاں شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ آزاد وطن کا حصول قائداعظمؒ کی شب و روز محنت اور علامہ محمد اقبالؒ کےخواب کی تکمیل ہے
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
۔ہم اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتےہیں، جس نے ہمیں پاکستان جیسی بے مثال نعمت سے نوازا ہے۔ہم تحریک پاکستان کے شہداء کی بے مثال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں. وہ یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے.انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کریں. اس موقع پر سیاسی و سماجی راہنما، سول سوسائٹی کے ممبران، سرکاری افسران و سٹاف موجود تھے. پرچم کشائی کی تقریب سے ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا کہ پاکستان لازوال قربانیوں کے بعد حاصل ہواہے. ہم سب نے ملکر ارض پاک کے استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے. انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ انشاء اللہ کشمیر جلد آزاد ہوگا. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یوم آزادی جہاں ہمیں خوشی کا پیغام دیتا ہے وہاں ہمیں ہماری ذمہ داریوں کا بھی احساس دلاتا ہے۔ وطن عزیز کا نام بلند کرنے کے لئے ہر شخص کو نیک نیتی اور دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دینے ہوں گے. انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط پر عمل کرکے ہم اقوام عالم میں مقام حاصل کر سکتے ہیں. اور ہمیں پاک وطن کی مٹی کا قرض اتارنے کیلئے انہیں اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ ڈی پی او محمد ظفر بزادر نے کہا کہ آج کے دن ہمیں مل کر پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے اور پاکستان کی سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کرنے کا عزم کرنا ہو گا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق اور ڈی پی او محمد ظفر بزدار نے شہدا کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی. صوبائی وزیر زکوۃ و عشر میاں شوکت علی لالیکا، ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق ،ڈی پی او ظفر بزادر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عابد حسین بھٹی اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر مختلف محکموں کے افسران نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ کیا مریضوں کی عیادت کی. اس موقع یوم آزادی کا کیک کاٹا اور مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی. ملک کی سلامتی کے لیے دعائیں بھی کیں.












Best news web
پاکستان زندہ باد