آج گوجرانوالہ سیالکوٹ بائپاس کے قریب ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر اروپ ٹاوُن ڈاکٹر عادل مقبول نے چیف ڈرگ کنٹرولر سلیمی صاحب کی سر براہی میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر گوجرانوالہ کی تاریخ کی سب سے بڑی ریڈ کی اور فیکٹری سے کروڑوں روپے ک مالیت کی جعلی ادویات ، نیشنل ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ادویات کی پیکنگ اور تو اور بچوں کے استعمال کرنے والے جعلی دودھ بھی کثیر مقدار میں برامد ہوئے۔۔کمشنر گوجرانولہ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ اور پنجاب ڈرگ ٹاسک فورس نے آپریشن میں بھرپور مدد کی اور برآمد ہونے والی جعلی ادویات کو قبضے میں لیا اور دو عورتوں سمیت گیارہ افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا۔ریڈ کرنے کے لیے مشیر صحت حنیف پتافی صاحب اور چیف ڈرگ کنٹرولر سلیمی صاحب لاہور سے فوری گوجرانولہ پہنچے اور سارے معاملات کو اپنی نگرانی میں مکمل کیا۔کمشنر ، ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹر عادل مقبول کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ گوجرانوالہ میں جعلی ادویات بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائ کی جاری









