چشتیاں فاسٹ فوڈ کے حوالے سے ایچ۔ایف۔سی کی افتتاحی تقریب منعقد

چشتیاں فاسٹ فوڈ کے حوالے سے ایچ۔ایف۔سی کی افتتاحی تقریب منعقد۔ تقریب میں ڈویژنل صدرِ کیمسٹ ایسوسی ایشن بہاولپور حافظ انعام الحق گورائیہ ضلعی صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن بہاولنگر مرزا عمران قدیر بیگ مرکزی انجمن تاجران رانا اظہر گروپ کے عہدیداران سمیت معززین علاقہ شہریوں اور بچوں کی بھرپور شرکت


تفصیلات کے مطابق چشتیاں میں فاسٹ فوڈ کی دنیا میں خوبصورت اضافے کے ساتھ ایچ ایف سی کا باضابطقہ افتتاح ڈویژنل صدرِ کیمسٹ ایسوسی ایشن حافظ انعام الحق گورائیہ نے کیا اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری پیر طاھر اشرف سیفی، ضلعی صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن بہاولنگر مرزا عمران قدیر بیگ سمیت فارمیسی اینڈ میڈیکل سٹور ایسوسی ایشن چشتیاں کے صدر میاں عمران حنیف کی شرکت اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ نئے سال کی آمد کے ساتھ ایچ ایف سی کا حاصل پور میں پزیرائی کے بعد چشتیاں میں اپنی برانچ بنانا چشتیاں کی کھانے کی شوقین عوام کے لئے نئے سال کا بہترین تحفہ ھے ایچ ایف سی پر خوش ذائقہ فاسٹ فوڈ میسر ھوں گے اس موقع پر حافظ انعام الحق گورائیہ نے افتتاح کیا اور کاروبار کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کروائی شرکاء میں تقریب کے اختتام پر پرتکلف اعشائیہ دیا گیا

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں