بدین ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن ایک روزہ دورے پر بدین پہنچ گئے

بدین ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن ایک روزہ دورے پر بدین پہنچ گئے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین شاہنواز خان نے ڈویژنل کمشنر حیدرآباد کو ڈی سی آفس کے بارے میں مکمل بریفنگ دی، جس میں کمپیوٹرائزڈ ڈومیسائل برانچ اسلحہ لائسنس برانچ کا دورہ کیا۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان نے 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی مکمل بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ضلع بدین میں 656 پولنگ اسٹیشنز  ہیں جن میں سے 138 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں جن پر ایمبولنس اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایات جاری کی  آخر میں انہوں نے تھیلیسیمیا سنٹر اور زیر تعمیر کیڈٹ کالج بدین کا بھی دورہ کیا۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں