بہاولنگر ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

بہاولنگر ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی پی او بہاولنگر محمد عیسیٰ خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل محمد یوسف چھینہ، ممبران ضلعی امن کمیٹی، تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام و مشائخ، ممبران انجمن تاجران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے کہا کہ 25 دسمبر کرسمس ڈے کے سلسلہ میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سول سوسائٹی کے ممبران اور ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ امن ،بھائی چارہ اور اتحاد و یگانگت اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں انہوں نے کہا کہ اسلام رواداری، محبت اور امن کا پیغام دیتا ہے۔امن و امان کے قیام کے لیے معاشرے کے تمام افراد اپنا کردار ادا کریں تاکہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد حاصل نہ کر سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا امن امان کے قیام کے لئے ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، انجمن تاجران کے نمائندگان اور سول سوسائٹی کے ممبران اپنا کردار ادا کریں۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں