جلال پورپیروالہ میں نہری پانی کی بندش اور یوریا کھاد کی عدم دستیابی پر کسان سراپا احتجاج بن گئے، کسانوں نے نہروں میں سارا سال پانی مہیا کرنے اور بلیک میں کھاد فروخت کرنے والے ڈیلرز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
جلال پورپیروالہ میں کسانوں کی بڑی تعداد نے کھاد کی عدم دستیابی اور نہری پانی کی بندش پر احتجاج کیا اس موقع پر کسانوں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کسان پیکیج کے اعلان کے باوجود کسان ابھی تک ٹیکسز کے اضافی بوجھ تلے دبہ ہوا اور معاشی بدحالی کا شکار ہے، جبکہ نہری علاقوں میں پانی کی بندش اور یوریا کھاد کی عدم دستیابی کے باعث بھی کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،کسانوں نے الزام عائد کیا کہ کھاد ڈیلرز یوریا کھاد بلیک میں فروخت کر رہے ہیں جوکہ کسانوں کے معاشی قتل کے مترادف ہے، کسانوں نے اپنے احتجاج میں حکومت وقت سے ٹیکسز میں کمی، نہری پانی کی سارا سال فراہمی، اور یوریا کھاد کی بلیک میں فروخت کرنے والے ڈیلرز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔









