ہارون آباد میں سردی بڑھنے کے ساتھ ہی شہریوں نے سستے گرم ملبوسات خریدنے کے لیے لنڈا بازاروں کا رخ کر لیا،مگر بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ڈالر کی اونچی اڑان نے لنڈا بازاروں میں بھی موجود گرم ملبوسات عوام کی پہنچ سے دور کر دیے۔ تفصیلات مطابق
سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ہارون آباد اور گردونواح کی عوام نے سردی سے بچنے کے لیے گرم کپڑوں کی خریداری کے لیے لنڈا بازاروں کا رخ کرلیا لیکن پچھلے سالوں کی نسبت اس سال مہنگائی کا بوجھ لنڈا بازاروں پر بھی کافی اثر انداز ہوا ہے گرم ملبوسات خریدنے آئے شہریوں کا کہنا ہے کہ لنڈا بازار سے کم قیمت میں ملنے والے گرم ملبوسات اس وقت آسمان کی بلندیوں کو چھو رہے۔
شہریوں کا کہنا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ڈالر کی اونچی اڑان نے لنڈا بازاروں میں پڑے گرم ملبوسات کی قیمتوں کو بھی پر لگا دیے ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام لنڈا بازاروں سے بھی گرم ملبوسات کی خریداری کرنے سے قاصر ہے شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ مہنگائی کی شرح کو فی الفور کنٹرول کیا جائے









