جلال پورپیروالہ میں صدر انجمن صحافیان خواجہ سرفراز محمد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مقامی صحافیوں کو فیلڈ میں درپیش مسائل کے تدارک کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا

جلال پورپیروالہ میں صدر انجمن صحافیان خواجہ سرفراز محمد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مقامی صحافیوں کو فیلڈ میں درپیش مسائل کے تدارک کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔تفصلات کے مطابق جلال پورپیروالہ صدر پریس کلب سید تفسیر حسین شمسی کی زیر سرپرستی، صدر انجمن صحافیان خواجہ سرفراز محمد کی زیر صدارت انجمن صحافیان و الیکٹرانک میڈیا جلالپور کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صحافیوں کو درپیش مسائل اور ان مسائل کے تدارک کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا، اس موقع پر صدر انجمن صحافیان خواجہ سرفراز محمد اور جنرل سیکرٹری محمد اجمل بہادرپوری نے کہا کہ انجمن صحافیان میں الیکٹرانک میڈیا سے منسلک صحافیوں کو بھی شامل کرلیا گیا ہے جوکہ خوش آئند بات ہے ،امید ہے بہترین اور تحقیقاتی رپورٹنگ سے انجمن صحافیان و الیکٹرانک میڈیا جلالپور میں اپنا منفرد اور نمایاں مقام حاصل کرے گی، اجلاس میں سینئر نائب صدر ملک یوسف اقبال ، نائب صدر شیخ ندیم انجم، ڈپٹی سیکرٹری محمد مروان فاروقی ، انفارمیشن سیکرٹری محمد عطاء ساقی، فنانس سیکرٹری محمد حنیف رضا، ممبر مجلس عاملہ خواجہ زبیر احمد، وزیر کچالہ، محمد فرحان خان، محمد یاسر راجپوت، شفیق احمد سومرو، علی حسن، مزمل سراج، وقاص صدیقی، کاشف ہاشمی ، خواجہ شہزاد احمد ، عبدالرزاق غوری و دیگر صحافیوں نے شرکت کی اجلاس میں مقامی صحافی یاسر راجپوت کے بھائی مرحوم بلال سعید کیلئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں