ڈونگہ بونگہ روز بروز اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کا جینا محال کر رکھا ہے دوسری جانب حکومت کی جانب سے اشیاء خوردونوش کی سبسڈائز ریٹس پر فراہمی کے لیے بنائے گئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر علاقہ مکینوں گھنٹوں قطاروں میں لگنے پر مجبور
ہمارے پورا سچ نیوز کے نمائندے احمد حسن کی رپورٹ کے مطابق
حالیہ مہنگائی نے غریب عوام سے دو وقت کا نوالہ تک چھین لیا روز بروز اشیاء خوردونوش جس میں آٹا دالیں چاول گھی چینی اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے عوام کی مشکلات میں اضافہ کرتا جا رہا ہے دوسری جانب حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر لوگوں کو سبسڈائز ریٹس پر ان اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے بلندو بالا دعوے کیے جاتے ہیں لیکن ان اشیاء خوردونوش کے حصول کے لیے گھنٹوں قطاروں میں لگنا پڑتا ہے جہاں پر بڑی مشکل سے دو کلو گھی اور دو کلو چینی ملتی ہے جو مہنگائی سے بلبلاتی عوام سے کسی مزاق سے کم نہیں تمام علاقہ مکینوں کی جانب سے موجودہ حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر اس ریلیف کو اگر کسی طریقے سے اوپن مارکیٹ میں مہیا کر دیا جائے تو علاقہ مکین گھنٹوں قطاروں میں لگنے کی بغیر کسی روک ٹوک کے اس ریلیف سے مستفید ہو سکتے ہیں.









