ڈونگہ بونگہ میں میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی عدم توجہی اور لاپرواہی کے باعث شہر کا سیوریج سسٹم عرصہ دراز سے ناکارہ گلیوں میں گٹروں کا گندہ پانی جمع ھونے کی وجہ سے وبائی امرض پھوٹنے کا خدشہ ،اہل علاقہ کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا ھے شہریوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔۔۔
ڈونگہ بونگہ میں میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات جگہ جگہ پر گندگی کے ڈھیر لگے ھوئے ھیں شہر ڈونگہ بونگہ کا سیوریج سسٹم بھی عرصہ دراز سے ناکارہ ھو چکا ھے جسکے باعث گلیوں میں گٹروں کا گندہ پانی جمع ھونے سے گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر رھی ھیں اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی کا عملہ نہ صفائی کرتا ہے اور نہ گندگی اٹھاتا ھے اور نہ گٹروں کی صفائی کرتا ھے ھمارے چھوٹے چھوٹے بچے ھیں تعفن اور مچھروں کی بہتات ھے ھم اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ھیں گٹروں کی صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔۔









