ڈپٹی کمشنر لودھراں بابر رحمٰن وڑائچ کا تحصیل کہروڑپکا کا دورہ۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور لینڈ ریکارڈ سنٹر کا تفصیلی دورہ کیا

تفصیلات (پورا سچ نیوز رپورٹر وقاص فیصل خان بلوچ)
کہروڑپکا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایم اہس ڈاکٹر احمد خادم نے ڈپٹی کمشنر لودھراں کو ہسپتال کے انتظامی امور پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں عملہ صحت کی کارکردگی کو چیک کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر لودھراں نے اراضی ریکارڈ سنٹر اور ریوینیو آفس کا وزٹ بھی کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ امیر حیدر خان نے ڈپٹی کمشنر لودھراں کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں کا کہنا تھا کہ ریوینیو امور میں تاخیری حربوں کے بجائے سائلین کے کام فوری طور پر کئے جائیں اور عملہ سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئے۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں