بہاولنگرمیں پبلک پورٹل برائے کمپیوٹرائز ڈرگ سیل لائسنس کی ٹریننگ پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے ایسے سیمنار کا انعقاد کرنا ایک بہت اچھا اقدام ھے
جس سے ہمیں مزید جاننے میں مدد ملی جیسے جیسے دنیا ڈیجیٹل ہو رہی ہے اور ہر چیز ہماری انگلیوں پر ہے
سینٹرل ڈرگ سیل لائسنس کی آن لائن کرنے کے سلسلے میں سی ای او ہیلتھ آفس میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل سٹور مالکان سمیت ڈسٹریبیوٹر مالکان نے شرکت کی سیمینار میں ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ میڈم طیبہ اسلم ، ڈرگ انسپکٹر مظہر شبیر اور ڈیپٹی ڈرگ کنٹرولر راؤ ساجد علی نے اپنے مخصوص انداز میں سینٹرل ڈرگ لائسنس کے بارے میں بریف کیا اور مزید کہا کہ انٹرنیٹ کی مدد سے ایسے ڈیجیٹلائزیشن بورڈز جو سیمینار کے دوران پیش کیے گئے ہیں ہماری زندگی اور کام کو بہت آسان بنا دیں گے۔ ڈیجیٹلائزیشن سے ہمیں بدعنوانی کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی کیونکہ سب کچھ نظر آتا ہے۔ لیکن ہمیشہ بہتری کی گنجائش رہتی ہے اور یقین ہے کہ آنے والے وقت کے ساتھ ہم اپنی ٹیکنالوجی اور ڈیش بورڈز کے ساتھ مزید اضافہ اور ترقی کریں گے۔









