مردان کے ایس پی انویسٹیگیشن ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ چورہ اور تھانہ شہباز گڑھ پولیس نے 6 افرادکے قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتارکرکے آلہ قتل بھی برآمد کی

مردان سے رفاق باچہ کی رپورٹ مطابق ایس پی انویسٹیگیشن ثنااللہ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے ہوئے بتایا کہ تھانہ شہبازگڑھ کی حدود میں پولیس کانسٹیبل کے قتل او رتھانہ چورہ کی حدود میں ایک ہی گھر کے 05 افراد کے قاتل کو گرفتار کر لیا ڈی ایس پی رورل سرکل اعجاز خان کی نگرانی اور متعلقہ ایس ایچ اوز لیاقت شاہ خان ا اور گل مالک خان نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے چاروں ملزما ن کو گرفتار کرلیا۔پولیس کانسٹیبل کے قتل میں ملوث ملزم قاسم کا کہنا تھا کہ مقتول کے ساتھ کاروبار کا لین دین تھا وقوعہ کے روز مقتو ل نے اپنے پیسوں کا مطالبہ کیا جس پر میں اس پر فائرکرکے قتل کیا ایس پی ثنااللہ نے بتایا کہ تھانہ چورہ پولیس نے 05 افراد کو بے دردی سے قتل کرنے والا سفاک ملزم عثمان غنی ولد سید غواث ساکن گجرات اور اس کے دو بیٹے افغان علی اور فضل غنی جن کے ایماء پر مقتولین کو فائرکرکے قتل کیا کو گرفتارکیا گرفتار ملزم نے واقعات کا اصل وجہ گھریلوں ناچاقی بتا رہے ہیں ۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں