ڈاہرانوالہ جہاں 12 ربیع الاول کی مناسبت سے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشیاں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئیں،

ڈاہرانوالہ جہاں 12 ربیع الاول کی مناسبت سے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشیاں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئیں،
صبح کے آغاز کے ساتھ ہی سینکڑوں عاشقان رسول دورود و سلام کی صدائیں بلند کرتے گھروں سے نکل آئے، مساجد میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جبکہ مختلف علاقوں میں جلوس بھی نکالے گئے، مرکزی جلوس چشتیاں روڈ ڈاہرانوالہ سے برآمد ہوا جس میں مختلف مدارس کے طلبہ سمیت علماء کرام، تاجر برادری اور شہریوں نے شرکت کی،علماء کرام نے سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم بیان کی۔
امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ایس ایچ او تھانہ ڈاہرانوالہ راؤ محمد علی کی قیادت میں ڈاہرانوالہ پولیس کے جوان تعینات تھے۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں