مردان تھانہ ہوتی پولیس نے منشیات فروشی ،غیر قانونی اسلحہ ساتھ رکھنے پر 03 افراد حراست میں لئے منشیات ریزکاری رقم اور پستول معہ کارتوس برآمد۔

مردان نمائندہ رفاق باچہ کے مطابق RPO مردان ریجن محمد علی خان گنڈاپور کے احکامات ضلعی پولیس سربراہ عرفان اللہ خان کے ہدایات پر عمل پیرا ضلعی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرکے تھانہ ہوتی پولیس نے SHO عبدالساجد خان کی قیادت میں کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی ، غیر قانونی اسلحہ ساتھ رکھنے پر 03 افراد گرفتار کرکے بڑی مقدار میں منشیات اور ریز کاری رقم( منشیات سے حاصل شدہ) 5000 روپے نقد اور پستول بمعہ کارتوس برآمد کی۔
گرفتار منشیات فروشوں میں عصمت اللہ ولد ناصر خان ساکن فضل کواٹر چکڑو ، سید کمال شاہ ولد جعفر حسین ساکن اتحاد کالونی چکڑو پل اور عمر فاروق ولد مختیار ساکن معیار شامل ہیں ۔
گرفتار عناصر کے قبضے سے مجموعی طورپر 1698 گرام چرس ، 150 گرام آئس اور پستول 30 بور معہ 03 عدد کارتوس برآمد کرکے انکے خلاف تھانہ ہوتی میں مقدمات درج کیے گئے
۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں