بہاولنگر میڈیا کی نشان دہی سچ ثابت ہوئی بہاولی چوک میں المشہور جان بنوں بیف پلاؤ کے کچن اور شاپ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی اور اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر ارشد ورک کی کامیاب کاروائی

بہاولنگر میڈیا کی نشان دہی سچ ثابت ہوئی بہاولی چوک میں المشہور جان بنوں بیف پلاؤ کے کچن اور شاپ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی اور اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر ارشد ورک کی کامیاب کاروائی بہاولنگر میڈیا نے چند روز قبل شہر کے المشہور جان بنو بیف شاپ پر ناقص اور مضر صحت گوشت کے استعمال کی نشان دہی کی تھی جس پر اسسٹنٹ کمشنر ارشد ورک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے جان بنوں بیف پلاؤ شاپ کا ماڈل ٹاؤن بہاولنگر میں کچن وزٹ کیا جہاں پر ناقص اور مضر صحت گوشت اور گندے اور غیر معیاری مصالحے جات برآمد ہوئے جس پر کاروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بھاری جرمانہ کرتے ہوئے کچن سیل کر دیا شہریوں نے میڈیا کو خراج تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیا اور اسسٹنٹ کمشنر ارشد ورک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہا

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں