بھاول نگر پٹرولنگ پوسٹ اڈہ گجیانی کی عمدہ کارکردگی گشت انچارج نے دوران گشت ای پی پی ایپ کا استعمال کرتے ہوئے اشتہاری ملزم گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا

بھاول نگر (بیوروچیف محمد ریاض) پٹرولنگ پوسٹ اڈہ گجیانی انچارج محمد عرفان و گشت انچارج عاطر زیشان نے ابرارحسین ،محمد اشرف و علی عمران کے ہمراہ دوران چیکنگ اڈہ بیر والہ سے مشکوک شخص کو چیک کیا جسکے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد ہوا۔ملزم کو EPP ایپ پر چیک کیا گیا جو کہ سابقہ ریکارڈ یافتہ پایا گیا۔ جس پر 04 مقدمات تھانہ صدر بھاول نگر میں درج ہیں اور ملزم مفرور تھا جس پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر بھاول نگر میں مقدمہ نمبر 540/22 درج کروا کر پابند سلاسل کروا دیا۔ گشت انچارج راؤ عاطر زیشان کا کہنا ہے کہ
ایس۔ ایس۔ پی /PHP بہاول پور ریجن ساجد حسن چوہدری و ڈی ایس پی/ PHP ضلع بھاول نگر چوہدری بختیار احمد کی ھدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔جرائم میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں