بہاولنگر موٹر بائیک ریسکیو سروس کا افتتاح ریسکیو 1122 موٹر بائیک کی افتتاحی تقریب کا اہتمام ریسکیو آفس کے باہر کیا گیا
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سید ندیم زمان شاہ نے باقاعدہ رببن کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا پہلے مرحلے میں پندرہ مؤثر بائیک عوام کی خدمت کے لئے ریسکیو کے فرائض سر انجام دیں گی سید ندیم زمان شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے جذبہ انسانیت کی بے پناہ مثالیں ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راؤ شرافت نے بھی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں پہلے بھی عوامی خدمات میں پیش پیش رہتی ہیں چاہے کوئی ٹریفک حادثہ ہو یا پھر کہیں آگ لگنے کا واقعہ ہو اب پہلے سے بھی بہتر طریقے سے عوامی خدمات سر انجام دیں گے









