بہاولنگر (بیوروچیف محمد ریاض) نواحی علاقہ میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی محمد آصف پر ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے قتل کی دھمکیاں دیکر چھوٹے بھائی آصف کی ساری زمین فروخت کروادی اور فوت شدہ بھائی کے نام کا جعلی شناختی کارڈ بنواکر فوت شدہ بھائی کو زندہ ظاہر کرکے فوت شدہ بھائی کے نام کی زمین بھی اپنے اور اپنے بچوں کے نام منتقل کروادی متاثرہ شخص محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت غریب ہوں بڑے بھائی نے مجھے لوٹ لیا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے









