ہارون آباد تھانہ سٹی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،منشیات فروش ساجد ایک کلو سے زائد منشیات سمیت گرفتار،مقدمہ درج کر لیا گیا،

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عباس دیگر ملازمین کے ہمراہ گشت پر مامور تھے کہ ایک شخص منشیات فروش محمدساجد پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے لگا جسکو قابو کر کے تلاشی لی تو اس کے قبضہ سے 1220گرام ایک کلو دو سوبیس گرام چرس برآمد ہوئی منشیات فروش ساجد کے خلاف مقدمے کا اندراج کرکے حوالات کی سیر کرادی گئی۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں