حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کے مہینے کی آمد کی خوشی میں ڈاہرانوالہ میں استقبالیہ جلوس

ڈاہرانوالہ جہاں ماہ ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی گلیوں، بازاروں اور گھروں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے،
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کے مہینے کی آمد کی خوشی میں ڈاہرانوالہ میں استقبالیہ جلوس نکالا گیا جس میں دینی مدارس کے طلباء اور علماء کرام سمیت تاجروں، مذہبی شخصیات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،
جلوس کے شرکاء درود و سلام اور نعتیہ کلام کی صدائیں بلند کرتے ہوئے اپنی منزل کی جانب گامزن رہے،
جلوس کی سکیورٹی کے لیے ڈاہرانوالہ پولیس کی جانب سے سخت انتظامات کیے گئے تھے، پرامن استقبالیہ جلوس اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں