تفصیلات کے مطابق کیمسٹ یونین اڈہ پل مراد تقریب حلف برداری نجی میرج ھال میں منعقد ھوئی تقریب میں مرزا عمران قدیر بیگ نے نومنتخب صدر محمد شہزاد ،جنرل سیکرٹری شفقت محمود ، نائب صدر مظہر حسین مکی ، جوائنٹ سیکرٹری اسلم شہزاد کو مبارکباد دی کیمسٹ یونین اڈاہ پل مراد نے چشتیاں فارمیسی اینڈ میڈیکل سٹور ایسوسی ایشن کے صدر میاں عمران حنیف ساتھ الحاق کرتےھوئے مرزا عمران قدیر کی قیادت میں بھر پور اعتماد کرتے ھوئے آپس میں اتفاق و اتحاد کے ساتھ چلنے کی یقین دھانی کروائی اس موقع پر میاں عمران حنیف نے کیمسٹ برادری کو درپیش مسائل اور اس کے حل کے لئے تجاویز دیں جس پر تقریب میں موجود سب عہداران نے سراہا مرزا عمران قدیر بیگ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ ماضی میں یونین کو اپنے کاروبار چلانے کے لئے چند مفاد پرست لوگوں نے استعمال کیا ایسا ہرگز نہیں ھونے دیں گے کیمسٹ یونین کا ہر ممبر اپنے ذاتی مفاد سے بالا تر ھو کر کیمسٹ برادری کے وسیع تر مفاد کو مقدم رکھے گا تقریب کے اختتام پر کیمسٹ یونین کے صدر محمد شہزاد نے مرزا عمران قدیر بیگ کے اعزاز میں پرتکلف اعشائیہ دیا اور آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا









