گوجرانوالہ کے پہلوانوں کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گرفت میں!!! ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز گوجرانوالہ عدیل اسلم کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ کی کاروائیاں مزید تیز۔۔

گوجرانوالہ ( بیورو چیف ) گوجرانوالہ کے پہلوانوں کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گرفت میں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز گوجرانوالہ ڈویژن عدیل اسلم کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کا سیالکوٹی دروازہ میں واقع مشہور سوڈا واٹر شاپ پر چھاپہ۔صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، اور برتن دھونے کے لیے شیمپو کے استعمال، فریزر کی ناقص صورتحال، حشرات کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات نہ ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔مشروبات میں ممنوعہ اجزاء سے ملاوٹ کی جارہی تھی۔ مشروب کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جدید مشینری سے موقع پر چیک کیا گیا جبکہ مشروبات میں برکس لیول صفر پایا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیم کیجانب سے 150 لٹر مشروبات، 5 کلو ناقص کھلا دودھ اور 6 کلو مضر صحت رنگ موقع پر تلف کر دیا گیا۔ناقص مضر صحت اشیاء کو تلف کر کے پنجاب فوڈ اتھارٹی سیکشن 13 کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ عوام الناس تک معیاری اشیاء کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں