تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی ایز امیر زند خان ، افتخار مشوانی اور عبدالسلام آفریدی موجود حکومت کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے پانچ مہینے میں مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیا ڈالر 170سے 246تک جا پہنچی عریب عوام فاقوں پر مجبور ہے ۔ مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے والے آج عمران خان کے مارچ سے ڈر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی ایز نے بالا گڑھی میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے میں سینکڑوں افراد نے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔یونین کونسل بالا گڑھی کے صدر لیاقت علی کا کہنا تھا کہ آج 2 سو افراد نے دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ ایم پی اے امیر فرزند نے کہا کہ مہنگائی کو ختم اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے دعویدار حکومت نے عوام کو مزید مہنگائی کے دلدل میں دھکیل دیا ۔ تقریب کے اختتام پر مہمانان نے شامل ہونے والے اشخاص کوتحریک انصاف کی ٹوپیاں پہنائی









