سرکاری ہسپتال روڈ پر واقع لیڈیز بوتیک پر تین مسلح ملزمان نے خاتون سے پیسے لوٹنے کی کوشش کی تو خاتون نے کمال بہادری سے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی،
ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئی، مسلح ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،
زخمی خاتون کو وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کر دیا گیا ہے،پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے
ڈاہرانوالہ کے شہریوں نے سٹی پریس کلب ڈاہرانوالہ سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او بہاولنگر سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔









