بہاولنگر : 4 اگست یوم شھداء پولیس کے حوالے سے تقریب عبدالرزاق شہید پولیس لائنز بہاولنگر میں منعقد کی گئی۔
ترجمان ضلعی پولیس آفیسر فیصل گلزار ، ایس ڈی پی او صدر سرکل اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے یادگار شھداء پر شہید سلامی دی ، پھول چڑھائے اور شھداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
ترجمان پولیس ڈی پی او فیصل گلزار کی شہداء فیملیز کے گھر آمد۔
شہداء فیملیز میں پھول اور تحائف تقسیم کیے۔
ضلع کے 24 افسروں اور جوانوں نے عوام کے جان و مال کی حفاظت کرتے ھوئے جام شھادت نوش فرمایا۔
ڈی پی او ہم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو بھولے نہیں اور نہ ہی کبھی بھولیں گے۔فیصل گلزار
شہدائے پولیس ہمارا فخر ہیں جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے اس گلشن کی آبیاری کی ہے۔ڈی پی او
انہوں نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ ہم آئندہ بھی اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ڈی پی او فیصل گلزار









