مروٹ شہر اور گردونواح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن قابو سے باہر ہوگیا شدید گرمی میں بجلی کی بڑھتی ہوئی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اھل علاقہ کی چوہدری شوکت محمود بسرا کی قیادت میں میٹنگ
مروٹ شہر اور گردونواح میں بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ کیخلاف اھل علاقہ سڑکوں پر نکل آئے۔بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف چوہدری شوکت محمود بسرا کی قیادت میں عثمان طیب فلائنگ کوچ مروٹ پر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
میٹنگ میں اھل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا دورانیہ حد سے تجاوز کرچکا ہے۔ علاقہ مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شوکت محمود بسرا کا کہنا تھا کہ ظالمانہ سنگین لوڈشیڈنگ کیخلاف علاقہ مکین احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گئے۔ حکومت ہر لحاظ سے ایک ناکام حکومت ثابت ہورہی ہے۔ میٹنگ کے شرکاء سے میاں محمد شفیق وٹو ایڈووکیٹ، چوہدری خادم حسین وینس ایڈووکیٹ، رانا رفاقت علی، رانا عبدلقیوم، اور صدر سٹی پریس کلب مروٹ میاں محمد شبیر وٹو نے بریفننگ دی۔ کارنر میٹنگ میں شامل ڈسٹرکٹ ڈپٹی جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ ابو حمزہ ساجد تمام افراد نے چوہدری شوکت محمود بسرا کے ہمراہ گریڈ اسٹیشن مروٹ کا فوری وزٹ کیا۔ وزٹ میں واپڈا ملازمین نے جاری کردہ شیڈول کے مطابق بجلی بند کرنے کی یقین دھانی کرائی جس سے لؤڈشیڈنگ میں واضح کمی ہو جائے گی۔اور شوکت محمود بسرا نے فوری دس بندوں کی کمیٹی بنائی

جس میں صحافی بھاٸی ۔ وکلا ۔انجمن تاجران اور زمیندار کا نماٸندہ دیگر دوست شامل ہوں گے۔ اھل علاقہ نے چوہدری شوکت محمود بسرا کو بروقت نوٹس پر خراج تحسین پیش کیں









