چشتیاں : شاہین پٹرولیم جو کہ ھائی وے روڑ چشتیاں پر واقع ھے اس نے مبینہ طور پر غیر قانونی بل بورڈز کے خلاف دائر کیس سول کورٹ کے سٹے آرڈر کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے
تفصیلات کے مطابق شاہین پٹرولیم نے پی ایس او کا غیر قانونی بل بورڈ جو غیر قانونی طور پر نصب تھا جس کو بلدیہ چشتیاں نے کاروائی کرتے ہوئے گرا دیا تھا پٹرول پمپ مالکان نے اپنے اثرورسوخ کا استعمال کرتے ہوئے
اس بل بورڈ کو دوبارہ نصب کرنے کی کوشش کی جس پر محمد عمیر نامی شخص نے چیف آفیسر بلدیہ اور سیٹزن پورٹل سیل پر درخواستیں گزاری جس پر متعلقہ افسران نے کوئی کاروائی نہیں کی جس پر محمد زوہیب نے سول کورٹ سے رجوع کر کے اس غیر قانونی بل بورڈ کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرلیا محمد عمیر نامی شخص نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ پٹرول پمپ کے عملے نے رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ھوئے سٹے آرڈر ھونے کے باوجود بل بورڈ لگانے کی کوشش کی جس پر میں نے 15 پر کال کر کے پولیس کی مدد حاصل کی جس پر پولیس نے بروقت پہنچ کر اس غیر قانونی بل بورڈ کو نصب کرنے سے روک دیا
محمد عمیر نے ڈی سی او بہاولنگر ایکسیئن محکمہ ھائی وے بہاولنگر اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اس واقع کا نوٹس لینے کی اپیل کی ھے اور مزید کہا ھے کہ سٹے آرڈر ھونے کے باوجود بل بورڈ نصب کرنے کی کوشش پر کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس غیر قانونی بل بورڈ نہ لگانے کے احکامات جاری کیے جائیں سیاسی سماجی و عوامی حلقوں نے اس بل بورڈ کے خلاف کہا ھے کہ شہر کے وسط میں محکمہ ھائی کی جگہ پر یہ بورڑ کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ھے لہذا اس غیر قانونی بل کو ہرگز نہیں لگنے دیں گے اگر پٹرول پمپ کے مالک نے بل بورڈ لگانا ھے تو اپنی حدود میں نصب کریں









