ہارون آباد : خواتین کو چوری کی پاداش میں باندھ کر ننگے سر بازار میں گھسیٹنے کا واقعہ ، آئی جی پنجاب نے آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

ہارون آباد خواتین کو چوری کی پاداش میں باندھ کر ننگے سر بازار میں گھسیٹنے کا واقعہ ، تاجروں نے اینٹی وومن ہراسمنٹ قانون کی دھجیاں اڑا دیں
ہارون آباد فوارہ چوک میں تین خواتین مبینہ طور پر کریانہ کی دوکان سے چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں دوکاندار نے خواتین کو انہی کے دوپٹوں سے باندھ دیا ، ایک پیکٹ چائے کی پتی چوری کرنے کے الزام پر خواتین کا تقدس پامال کیا گیا ، تاجر غریب خواتین کو ننگے سر بازار میں گھسیٹتے رہے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر بھی اپنی عدالت لگانے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی نہ کی
بااثر تاجروں نے تذلیل کا نشانہ بنانے کے بعد خواتین کو پولیس کے حوالے کردیا ، لیڈیز پولیس کی عدم موجودگی میں خواتین کو پیدل تھانے لے جایا گیا
خواتین نے مبینہ طور پر چائے کی پتی کا پیکٹ چوری کیا تھا ، پولیس کا موقف ہے کہ وقوعہ کی تحقیق کر رہے ہیں قانون کے مطابق کاروائی ہوگی

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں